غسل کے فرائض
غسل کے تین (3) فرائض ہیں۔
1۔کلی کرنا
تفصیل:کلی اس طرح کریں کہ منہ کے ہر ہر حصہ پر پانی بہہ جائے۔دانتوں میں اگر کوئی چیز پھنسی ہوئی ہے تو اس کو نکالنا ضروری ہے۔
2۔ناک میں پانی چڑھانا۔
تفصیل: ناک میں پانی اس طرح چڑھائیں کہ نرم ہڈی تک پانی چلا جائیں۔اور ناک کو صاف بھی کریں۔
3۔ پورے جسم پر پانی بہانا
تفصیل:پورے جسم پر پانی اس طرح بہائیں کہ کوئی حصہ بھی خشک نہ رہے۔
احتیاطیں۔
1۔لمبے بالوں والے بالوں کو اچھی طرح کھول کر دھوئیں۔
2۔موٹے جسم والے حضرات پیٹ کی بلٹیں اٹھاکر دھوئیں۔
3۔بغلوں میں۔ٹانگوں کے درمیان (جبکہ بیٹھ کر نہا رہے ہوں)پانی اچھی طرح بہائیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں