درس نظامی(عالم کورس)کامختصر تعارف
درس نظامی ملا نظام
الدین محمد سہالوی فرنگی محل سے منسوب ایک طریقۂ تدریس و نصاب، نصاب تعلیم و نظام تدریس ہے جو انہوں نے مشرق کی
دینی درسگاہوں کے لیے تیار کیا تھا۔علومِ اسلامیہ پر مشتمل آٹھ سالہ مرو جہ
کورس جو تقریبًا تمام مکاتب فکر میں رائج ہے۔ اسے عالم کورس بھی کہا جاتا ہے۔درس
نظامی کے بانی ملا نظام الدین سہالوی لکھنوی تھے، جن کا مرکز فرنگی
محل لکھنوٴ تھا۔ درس نظامی کے نام سے جو نصاب آج تمام
مدارس عربیہ میں رائج ہے وہ ان ہی کی یاد گار ہے۔
نصاب درس نظامی
صرف
نحو
منطق
فلسفہ
ریاضی
بلاغت
فقہ
اصول فقہ
کلام
تفسیر
حدیث
موجودہ درس نظامی
موجودہ دور میں اس میں چند تبدیلیوں کے ساتھ درس
نظا می (عالم کورس) کا مکمل نصاب جس کے بورڈکنز المدارس (دعوت اسلامی) تنظیم المدارس اہلسنت پاکستانوغیرہاکے
نام پر پاکستان بورڈسے منسلک ہے، جس کی سند ہائیر ایجوکیشن کمیشن (Higher Education
Commission) نے ایم
اے عربی و اسلامیات کے مساوی قراردی ہے یہ نصاب حکومت
پاکستان سے منظور شدہ ہے جس میں
قرآن و حدیث ،ترجمہ و تفسیر،فقہ،اصول فقہ،عربی زبان و ادب اور گرامر اور دیگر
تحریکی و دینی کتب پڑھائی جاتی ہیں۔
نصاب کی معلومات کے لیے اس لنک پر کلک کیجئے
www.darsenizami.com.pk
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں